آنلائن مقابلہِ حُسنِ نعت 2021ء کے دوسرے مرحلے کے لیے مجوزہ کلام

 وہ تمام طلباء جو مقابلہ کے پہلے مرحلے میں کامیاب ہوئے ہیں وہ دوسرے مرحلے میں درج ذیل فہرست میں سے کسی ایک کلام کو پڑھنے کے پابند ہوں گے۔ درج ذیل نعتوں کے علاوہ پڑھی جانے والی نعت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

مقابلہ حسنِ نعت کے دوسرے مرحلے کے لیے ضروری ہدایات

دوسرے مرحلے کے لیے نعت کا مجوزہ کلام کی فہرست میں سے ہونا لازمی ہے۔

آنلائن نعت بھیجنے میں کسی بھی مشکل کی صورت میں واٹس ایپ کے ذریعے بھی نعت بھیجی جا سکتی ہے۔

WhatsApp: +92 (3) 111 122 144

دوسرے مرحلے کے لیے 14 دسمبر 2021ء بروز منگل کو نعت ریکارڈ کر کے  بھیجنی ہے۔

شاعر کا نام

منتخب کلام

نمبر شمار

حفیظ تائب

شوق و نیاز و عجز کے سانچے میں ڈھل کے آ

1

حفیظ تائب

خوشبو ہے دو عالم میں تیری اے گُلِ چیدہ

2

امام احمد رضا خاں بریلوی

واہ کیا جود و کرم ہے شہ بطحا تیرا

3

امام احمد رضا خاں بریلوی

وہ سوئے لالہ زار پھرتے ہیں

4

امام احمد رضا خاں بریلوی

وہ کمالِ حُسنِ حُضور ہے کہ گُمانِ نقصِ جہاں نہیں

5

حفیظ تائب

آئے ہیں جب وہ منبر و محراب سامنے

6

آپ کا صدقہ ہے دنیا زندگی ہے آپ سے

7

علامہ محمد اقبال

لوح بھی تُو قلم بھی تُو تیرا وجود الکتاب

8

احمد ندیم قاسمی

میں کہ بے وقعت و بے مایا ہوں

9

محمد علی ظہوری

جس کی دربارِ محمد میں رسائی ہو گی

10

سیَد نفیس الحسینی

اے رسولِ امیں خاتمُ المرسلیں تجھ سال کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں

11

احمد ندیم قاسمی

دل میں اُترتے حرف سے مجھ کو مِلا پتہ تیرا

12

احمد ندیم قاسمی

قطرہ مانگے جو کوئی تو اُسے دریا دے

13

حافظ مظہر الدین مظہر

تیری نگاہ سے ذرَے بھی مہروماہ بنے

14

امام احمد رضا خاں بریلوی

تابِ مراتِ سحر، گردِ بیابانِ عرب

15

مولانہ حسن رضا خان

ایسا تُجھے خالِق نے طرح دار بنایا

16

احمد ندیم قاسمی

مجھ کو تو اپنی جان سے بھی پیارا ہے اُن کا نام

17

مظفر وارثی

جہاں بھی ہو، وہیں سے دو صدا 

18

حافظ مظہر الدین مظہر

ہم سُوئے حشر چلیں گے شہہِ ابرار کے ساتھ

19

حافظ مظہر الدین مظہر

بنے ہیں دونوں جہاں شاہِ دوسرا کے لیے

20

حفیظ تائب

رہی عمر بھر جو انیس جاں وہ بس آرزونبی رہی

21

اعظم چشتی

ایسا کوئی محبوب نہ ہو گا نہ کہیں ہے

22

دوسرے مرحلے کے لیے شرائط و ضوابط

دوسرے مرحلے کے لیے نعت ریکارڈ کرتے وقت خیال رہے کہ نعت اُوپر دی گئی فہرست والےمجوزہ کلام میں سے ہونی چاہیے۔ مجوزہ کلام کے علاوہ نعت قابلِ قبول نہ ہو گی۔

دوسرے مرحلے کے لیے نعت کا دورانیہ 3 سے 5 منٹ تک ہو گا۔

نعت ریکارڈ کرتے ہوئے خیال رکھا جائے کہ نعت بیٹھ کر نہیں کھڑے ہو کر پڑھنی ہے۔ نعت کی آواز اتنی بلند ہو کہ آسانی سے سنائی دے سکے۔

نعت کی آواز کم یا خراب ہونے کی صورت میں نعت بھیجنے کا موقع دوبارہ نہیں دیا جائے گا۔

 نعت آنلائن اپلوڈکرنے میں کسی مشکل کی صورت میں مقررہ تاریخ کو واٹس ایپ پر بھی نعت بھیجی جا سکتی ہے۔

ویڈیو کی ریکارڈنگ سادہ مائیک سے کی جائے گی۔ ساؤنڈ سسٹم کا استعمال  نہ کیا جائے۔ ساؤنڈ سسٹم والی نعت قابلِ قبول نہ ہو گی۔

ایڈیٹ کی گئی ویڈیو مقابلے میں شامل نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ ویڈیو کی ایڈیٹنگ چیک کرنے کے لیے جدید سافٹ وئیرز کا استعمال کیا جائے گا۔

نعت کی ریکارڈنگ میں یہ خیال رکھا جائے کہ نعت پڑھنے والے کی پوری تصویر ویڈیو میں نظر آ رہی ہو اور سامنے ڈائس نہ رکھا ہو۔

طالبعلم نعت اپنے سکول یا مدرسہ کے یونیفارم میں ریکارڈ کر کے بھیجیں گے۔

ججز سوزوگداز، شاعری  کا انتخاب، آواز کا اُتار چڑھاؤ، مختص وقت کا دورانیہ، تلفظ کی ادائیگی اور خود اعتمادی جیسے پہلوؤں کو نوٹ کر کے طلبہ کو نمبر دیں گے جس پر انعامات کا فیصلہ ہو گا۔

غیر جانبدار ججز کا فیصلہ حتمی ہو گا۔

دوسرے مرحلے کے لیے 14 دسمبر 2021ء بروز منگل کو نعت ریکارڈ کر کے  بھیجنی ہے۔