دوسرے مرحلے کے لیے نعت ریکارڈ کرتے وقت خیال رہے کہ نعت مجوزہ کلام میں سے ہونی چاہیے۔ مجوزہ کلام کے علاوہ نعت قابلِ قبول نہ ہو گی۔
دوسرے مرحلے کے لیے نعت کا دورانیہ 3 سے 5 منٹ تک ہو گا۔
نعت ریکارڈ کرتے ہوئے خیال رکھا جائے کہ نعت بیٹھ کر نہیں کھڑے ہو کر پڑھنی ہے۔ نعت کی آواز اتنی بلند ہو کہ آسانی سے سنائی دے سکے۔
نعت کی آواز کم یا خراب ہونے کی صورت میں نعت بھیجنے کا موقع دوبارہ نہیں دیا جائے گا۔
نعت آنلائن اپلوڈکسی مشکل کی صورت میں مقررہ تاریخ کے اندر واٹس ایپ پر بھی نعت بھیجی جا سکتی ہے۔
ویڈیو کی ریکارڈنگ سادہ مائیک سے کی جائے گی۔ ساؤنڈ سسٹم کا استعمال نہ کیا جائے۔ ساؤنڈ سسٹم والی نعت قابلِ قبول نہ ہو گی۔
ایڈیٹ کی گئی ویڈیو مقابلے میں شامل نہیں ہو گی۔ واضح رہے کہ ویڈیو کی ایڈیٹنگ چیک کرنے کے لیے جدید سافٹ وئیرز کا استعمال کیا جائے گا۔
نعت کی ریکارڈنگ میں یہ خیال رکھا جائے کہ نعت پڑھنے والے کی پوری تصویر ویڈیو میں نظر آ رہی ہو اور سامنے ڈائس نہ رکھا ہو۔
طالبعلم نعت اپنے سکول یا مدرسہ کے یونیفارم میں ریکارڈ کر کے بھیجیں گے۔
ججز سوزوگداز، شاعری کا انتخاب، آواز کا اُتار چڑھاؤ، مختص وقت کا دورانیہ، تلفظ کی ادائیگی اور خود اعتمادی جیسے پہلوؤں کو نوٹ کر کے طلبہ کو نمبر دیں گے جس پر انعامات کا فیصلہ ہو گا۔
غیر جانبدار ججز کا فیصلہ حتمی ہو گا۔
دوسرے مرحلے کے لیے 14 دسمبر 2021ء بروز منگل کو نعت ریکارڈ کر کے بھیجنی ہے۔